اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے ایٹمی مذاکرات کا نیا دور شروع ہو رہا ہے اور مذاکرات کے آغاز سے قبل وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کر رہے ہیں ـ
شیڈول کے مطابق بدھ کے روز دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی جنیوا میں ملاقات ہوگی، جو دسمبر دو ہزار چودہ میں ویانا میں ہونے والی ملاقات کے بعد نئے سال کی پہلی ملاقات ہےـ
امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی جنیوا پہنچ گئے ہیں ـ
یورینیم کی افزودگی کی مقدار اور پابندیاں اٹھائے جانے کا وقت مذکرات کے اہم موضوعات ہیں ـ
ایران سے جنیوا جانے والے وفد میں وزیر خارجہ ظریف کے ساتھ نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی، مجید تخت روانچی اور نائب وزیر پیٹرولیم امیر حسین زمانی نیا، کے علاوہ حمید بعیدی نژاد، داؤد محمد نیا، محمد امیری اور پژمان رحیمیان شامل ہےـ
امریکا کی طرف سے وزیر خارجہ جان کیری کے علاوہ ولیم برنز، ونڈی شرمن اور جیک سولیوان مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں ـ
وزیر خارجہ ظریف جنیوا میں ایک دن قیام کے دوران اپنے امریکی ہم منصب سے گفتگو کرنے کے بعد چند یورپی ملکوں کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے
.......
/169